افغان انٹیلی جنس کے دفتر پر خودکش حملہ، 126 افراد ہلاک
افغانستان میں انٹیلی جنس ایجنسی (این ڈی ایس) کے ٹریننگ سینٹر پر حملے میں 126 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق صوبہ وردک کے دارالحکومت میدان میں افغان انٹیلی جنس ایجنسی کے ٹریننگ سینٹر پر حملہ اس وقت کیا گیا جب دھماکہ خیز مواد سے بھری بڑی گاڑی فوجی اڈے کے داخلی گیٹ سے ٹکرا دی گئی۔
صوبائی کونسل وردک کے سربراہ اختر محمد تہیری نے بتایا کہ دھماکا اتنا شدید تھا کہ ٹریننگ سینٹر کی پوری عمارت منہدم ہوگئی۔ دھماکے کے بعد 3 مسلح دہشت گردوں نے سیکیورٹی فورسز پر گولیاں برسائیں، جوابی فائرنگ میں تینوں دہشت گرد مارے گئے۔
افغان وزارت دفاع کے سینئر عہدیدار کے مطابق طالبان کے حملے میں 126 اہلکار ہلاک ہوئے جن میں 8 اسپیشل کمانڈوز بھی شامل ہیں۔