وفاقی وزیر شاہد خاقان عباسی اورامریکی سفیرکی ملاقات،تجارتی تعلقات پرگفتگو

اسٹاف رپورٹ
اسلام آباد : وفاقی وزیر برائے پٹرولیم و قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی نے امریکا میں رچرڈ اولسن سے ملاقات کی۔ ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان تجارتی اور سرمایہ کاری بڑھانے سے متعلق مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
 
دو روزہ دورے کے دوران لگ بھگ 30 پاکستانی نجی کمپنیوں ،سرکاری  ادارو ں اور تیل و گیس کے حکام نے  صف اول کی امریکی توانائی کمپنیوں سے ملاقات کی اور پاکستان میں کاروباری مواقع تلاش  کرنے، پاکستانی حکومت کی جانب سے پیش کردہ ترغیبات کے بارے میں آگاہ کیا  اور نجی شعبہ کو پاکستان میں تیل و گیس کے شعبہ میں سرمایہ کاری  کیلئےراغب کیا۔

اس تجارتی وفد میں پاکستانی وزارت پٹرولیم و قدرتی وسائل کے حکام، پاکستان کی سترہ صف اول کی تیل  و گیس کمپنیوں کے سربراہ بشمول سرکاری و نجی کاروباری اداروں کے سربراہان  اور امریکی  محکمہ خارجہ اور محکمہ تجارت کے نمائندے شامل تھے۔

اس موقع پر امریکی سفیر کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک زیادہ سے زیادہ مستحکم تجارتی تعلقات بڑھانے پر اتفاق کرتے ہیں۔ وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کے حالیہ دورہ امریکا میں بھی توانائی کے شعبہ میں اصلاحات اور امریکا اور پاکستان  کے درمیان نجی شعبہ کے تعلقات میں اضافہ پر زور دیا گیا۔ سماء

وزیر

فیس بک

Bhutto

President Hassan Rouhani

Tabool ads will show in this div