حب میں کوچ اور ٹرک میں تصادم، 23 افراد جاں بحق، 17 زخمی

حب میں ٹرک سے تصادم کے بعد مسافر کوچ میں آگ لگ گئی، واقعے میں 23 افراد جاں بحق اور 17 زخمی ہوگئے، 6 شدید زخمیوں کو کراچی منتقل کردیا گیا۔

حب کے علاقے بیلا کراس کے قریب تیز رفتاری کے باعث کوچ ٹرک سے ٹکرا گئی، جس کے بعد مسافر گاڑی اور ٹرک میں آگ لگ گئی۔

ایس ایس پی لسبیلہ آغا محمد رمضان کے مطابق واقعے میں جاں بحق افراد کی تعداد 23 ہوگئی، 17 افراد زخمی ہیں، 6 شدید زخمیوں کو کراچی منتقل کردیا گیا۔

پولیس افسر کے مطابق حادثے کے وقت گاڑی میں 40 افراد موجود تھے۔ مسافر کوچ کراچی سے کوئٹہ جارہی تھی کہ بیلہ ڈسٹرکٹ کے علاقے بیلہ کراسنگ پر حادثے کا شکار ہوگئی۔

ڈپٹی کمشنر لسبیلہ شبیر مینگل اور لیویز حکام حادثے کے مقام پر پہنچ گئے تاہم واقعے کے کافی دیر تک فائر بریگیڈ آگ بجھانے نہیں پہنچی تھی، مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ بجھائی۔

lasbella

coach-truck collision

Balochistan’s Bela

Tabool ads will show in this div