نواب شاہ: اسکول وین کے حادثے میں 18 طلبا سمیت 21 افراد جاں بحق

اسٹاف رپورٹ

نواب شاہ: نواب شاہ کے قریب اسکول وین حادثے کا شکار ہوگئی، ایک ہی خاندان کے پانچ بچوں سمیت اکیس افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔ جاں بحق افراد میں اٹھارہ طلبہ، چوکیدار، ڈرائیور اور استانی شامل ہیں۔

بچے ڈرائنگ مقابلوں میں شرکت کے بعد واپس آرہے تھے۔
 
حادثہ قاضی احمد لنک روڈ پر پیش آیا جہاں امتحان دے کر واپس آنے والے طلبہ کی بس سامنے سے آنے والے ڈمپر سے ٹکراگئی۔ حادثے میں اسکول وین چکنا چور ہوگئی، مقامی افراد نے زخمیوں کو اسپتال پہنچایا۔

حادثے کے بعد پیپلز میڈیکل کالج میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی، ڈاکٹرز اور عملہ زخمیوں کو طبی امداد دے رہا ہے، حادثے میں جاں بحق طلبہ میں ایک ہی خاندان کے پانچ بچے بھی شامل ہیں۔

تمام طلبہ کا تعلق ایک ہی اسکول سے تھا۔ سماء


میں

کے

MQM

سمیت

اسکول

coup

Tabool ads will show in this div