شہر اقتدار میں بارش نے موسم مزید سُہانا کر دیا

اسلام آباد ، راولپنڈی اور گردونواح میں دوسرے روز بھی بارش کا سلسلہ جاری ہے،سردی کی شدت میں اضافہ ہوا تو شہری بھی بھیگے بھیگے ٹھنڈے موسم سے خوب لطف اٹھانے لگے ہیں۔

دوسرے روز بھی شہر اقتدار پر بادل اور برکھا کا راج برقرار رہا ،چھم چھم گرتی بارش کی بوندوں سے موسم کا لہجہ سرد ہوگیا۔بارش نے غسل دیا تو پتہ پتہ دھل گیا اورڈالی ڈالی نکھر گئی جب کہ شہری بھی جنوری کی بارش سے لطف اٹھانے لگے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ موسم تو بہت ہی خوبصورت ہے اورجو خوشبو آتی ہے وہ بالکل مختلف ہے وہ کہیں نہیں ملتی۔شہریوں کا مزید کہنا ہے کہ اسلام آباد کا ہر موسم خوبصورت ہے بارش میں آکر بھی زیادہ مزا آتا ہے سویٹرز پہننے کا مزا آتا ہےجب کہ بارش میں  کافی پینےاور سموسہ کھانے کا اپنا ہی مزا ہے۔

برکھا رت کے دیوانوں کے لیے محکمہ موسمیات نے خوشخبری سنائی ہے کہ بارش وقفے وقفے سے چوبیس گھنٹے تک جاری رہے گااور جاڑا بھی اپنا رنگ مزید دکھائے گا۔ بارش کے باعث سردی کو جوش آیا تو اس کے ساتھ ساتھ شہر بے مثال کا خوابیدہ حسن بھی جاگ اٹھا ہے۔

 

cold Weather

mate office

Tabool ads will show in this div