خیبر پختونخوا میں تین روزہ انسداد پولیو مہم شروع

خیبر پختونخوا میں سال رواں کی پہلی تين روزہ انسداد پولیو مہم شروع ہوگئي ہے۔


پولیو مہم ضم شدہ قبائلی اضلاع سمیت صوبہ بھر میں 3 روز تک جاری رہے گی جس ميں پانچ سال سے کم عمر کے 58 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔

ایمرجنسی آپریشن سینٹر خیبر پختونخوا کے مطابق مہم کے دوران مقامی آبادی کے ساتھ ساتھ افغان مہاجرین اور آئي ڈی پیز کے 112 کیمپوں میں بھی پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔

مہم کے لئے تربیت یافتہ پولیو ورکرز کی 27300 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جبکہ ٹیموں کی مؤثر نگرانی کے لئے 5098 ایریا انچارج بھي تعینات کئے گئے ہیں۔

پولیو مہم کے لئے سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کرتے ہوئے پولیس کے 30 ہزار سے زائد مسلح اہل کار تعینات رہیں گے۔

polio campaign

Afghan Refugees

Tabool ads will show in this div