کراچی کےعلاقے لیاری میں فائرنگ سے دو افراد جاں بحق

Nov 30, -0001

اسٹاف رپورٹ


کراچی: کراچی کےعلاقے لیاری میں فائرنگ سے دو افراد جاں بحق اور ایک خاتون شدید زخمی ہوگئی ، گلبہار کی فروس کالونی میں دستی بم حملے میں ایک شخص زخمی ہوا ۔


 پولیس کے مطابق لیاری کے علاقے نیا آباد میمن سوسائیٹی گلی نمبر تین میں نامعلوم افراد نے اندھا دھند فائرنگ کی جس سے دو افراد موقع پر ہی جاں بحق اور ایک خاتون شدید زخمی ہوگئی ۔ واقعے کے بعد علاقے میں سخت کشیدگی اور خوف وہراس پایا جاتا ہے ۔ پولیس اور رینجرز نے موقع پر پہنچ کر تفتیش شروع کردی ہے ۔ جاں بحق ہونے والے افراد کی لاشیں سول اسپتال لائی گئی ۔ ادھر گلبہار کے علاقے فروس کالونی میں نیشنل ٹائر شاپ پر نامعلوم افراد نے دستی بم سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں شاہنواز نامی شخص زخمی ہوا جسے عباسی شہید اسپتال لایا گیا ۔


سماء

میں

burger

MQM

سے

فائرنگ

Killed

struggles