امن وامان کی ابترحالت،اسٹیٹ بینک کےسیکیورٹی سےمتعلق نئےاقدامات

ویب ڈیسک:
کراچی :شہر کراچی میں امن  وامان کی بگڑتی صورت حال کے پیش نظر بینک دولت پاکستان نے سیکیورٹی بڑھا دی ہے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے بینکنگ ہالز، ایس بی پی بی ایس سی کراچی اور نارتھ ناظم آباد میں واقع دفاتر میں عام افراد کو بغیر اصل شناختی کارڈ کے جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

متعلقہ جگہوں پر عام افراد کو صرف اصل شناختی کارڈ دکھانے پر ہی داخل ہونے کی اجازت ہوگی۔ کسی کو اسٹیٹ بینک کی عمارت میں موبائل فون لانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ بینک کے دفاتر میں آنے والے حکومتی اور سرکاری افسران کو اپنا سروس کارڈ ساتھ لانا لازمی ہوگا۔ سماء

کی

eng

comedian

Tabool ads will show in this div