چائے درآمد کرنے والا تیسرا بڑا ملک کون سا؟

پاکستان چائے درآمد کرنے والا تیسرا بڑا ملک ہے، جو سالانہ 54 ارب روپے کی چائے کی پتی درآمد کرتا ہے۔

سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق پاکستان دنیا کے 17 مختلف ممالک سے چائے درآمد کرتا ہے تاکہ چائے کی مقامی ضروریات کو پورا کیا جاسکے۔

نیشنل ٹی اینڈ ہائی ویلیو کراپس ریسرچ انسٹیٹیوٹ اور پاکستان زرعی تحقیقاتی کونسل نے مانسہرہ ، بٹگرام ، سوات اور آزاد کشمیر میں 64 ہزار ایکڑ رقبہ کو چائے کی کاشت کے لئے موزوں قرار دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ان علاقوں میں چائے کی کاشت کے فروغ سے سالانہ 10 ٹن چائے کی پیداوار حاصل کی جاسکتی ہے، جس سے چائے کی درآمدات میں نمایاں کمی کو یقینی بنایا جاسکتا ہے تاہم اس کے لئے چائے کی کاشت کے پیداواری اخراجات میں کمی کے حوالے سے اقدامات کی ضرورت ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ کاشتکاروں کو چائے کی پیداوار کے حصول کے لئے تیار کیا جاسکے۔

ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کی رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال 2018-19ء کے پہلے چھ ماہ کے دوران چائے کی درآمدات میں 8.63 فیصد کا اضافہ ہوا ہے اور جولائی تا دسمبر 2018ء کے دوران 250.413 ملین ڈالر مالیت کی چائے درآمد کی گئی ہے جب کہ گزشتہ مالی سال میں جولائی تا دسمبر 2017ء کے دوران 230.509 ملین ڈالر مالیت کی چائے کی پتی درآمد کی گئی تھی۔

Growth

Tea-Bags

Tabool ads will show in this div