عمران خان امریکا نہیں جارہے،ڈونلڈ ٹرمپ پاکستان آرہے ہیں،شیخ رشید کا دعویٰ

وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ملک کے پاس عمران خان کےعلاوہ کوئی آپشن نہيں،اپوزیشن صرف باتيں کرتی رہے گی، جائے گی کہیں نہیں، پانامہ کیس میں عمران خان کے علاوہ کسی نے ساتھ نہیں دیا،حکومتی اتحادکوکچھ بھی نہیں ہونے جارہا۔

سماء کے پروگرام نیوز بیٹ میں بات کرتےہوئے شیخ رشید نے کہا کہ فوج چاہتی ہے کہ ملک میں انصاف تیزی سے آئے،فوج کسی کیلئےنہیں، ملک کےلئے ووٹ مانگ رہی ہے۔

پیپلزپارٹی سے متعلق شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ميں بلاول کو سمجھاؤں گا کہ کيا کرنا ہے، بلاول کو کہتا ہوں کہ کبھی آؤ ريلوے ميں بيٹھ کرايک سفرکريں۔ انھوں نے کہا کہ آصف زرداری  نےبھٹوخاندان کو تباہ کرديا، آصف زرداری نے بچے کا مستقبل خطرےمیں ڈال دیا ہے، بلاول کو پیغام دیا ہے کہ بلاول بھٹو بنے،زرداری نہ بنے۔

امریکا سے متعلق شیخ رشید کا کہنا تھا کہ امريکا خود آکر مجھے ويزادے تب بھی کہوں گا کہ نہیں چاہيے، دنيابھرميں عمران خان کا قد بڑھا ہے۔ انھوں نے دعویٰ کیا کہ عمران خان امريکانہيں جارہے،ٹرمپ پاکستان آرہےہيں۔

سابق حکومت سے متعلق شیخ رشید  نے کہا کہ قوم کی بربادي کا ذمہ دار شريف خاندان ہے، ميں بے وقوفوں کا ليڈرنہيں عقلمندوں سےمخاطب ہوتاہوں۔

معاشی صورتحال پر وزیرریلوے نے بتایا کہ شماریات کاجعلی ڈیٹا دے کرخزانے کو نیست ونابود کیاگیا، خزانہ کیلئے اسدعمرکےعلاوہ کوئی بہترآپشن نہیں تھا، معاشی مشکلات میں اضافے کے ذمہ دار نوازشریف اور زرداری ہیں، اربوں روپے لوٹ کرملک سے باہربھیجاگیا،لٹیروں کی چوری کی وجہ سے امداد کیلئےدھکےکھارہےہیں۔

ملکی حالات سے متعلق شیخ رشید کا کہنا تھا کہ حالت اتنے خراب ہوں گے، اس کا اندازہ نہیں تھا، بیروزگاری کا طوفان نہیں سوچاتھا،جوحکومت میں دیکھ رہاہوں۔ انھوں نے پیش گوئی کی کہ خزانے کی موجودہ صورتحال میں 2،3ماہ مشکل ہوں گے، 100دن کا ٹارگٹ پی ٹی آئی کاتھا میں نےایک سال کاکہاتھا۔

IMRAN KHAN

news beat

shaikh rasheed ahmed

Donal Trump

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div