سوات کے پہاڑوں پر برفباری،موسم سہانا ہوگیا،سیاحوں کی تفریح

سوات کے پہاڑوں اور درختوں نے سفید چادر اوڑھ لی ہے۔ حسين نظارے ديکھنے کيلئے سوات اور شانگلہ کي وادي ميں سياحوں کا میلہ سج گیا ہے۔

سوات ميں برفباري نے موسم سہانا کرديا ہے۔ پہاڑوں اور درختوں نے سفيد چادر اوڑھ لي ہے۔ سوات،شانگلہ ميں برفباری کے بعد سياحوں کا ميلہ لگ چکا ہے۔

 سیاحوں کا کہنا ہے کہ برفباری ہی سوات کی خوب صورتی ہے،پاکستانیوں کو چاہئے کہ مالم جبہ ،کالام اور شانگلہ کی سیر کریں۔

نوجوانوں نے برف میں گاڑیوں کو اسکریچ کرکے خطرناک کرتب بھي دکھائے۔ سیاحو کی بڑی تعداد برف باری میں خوب ہلہ گلہ کرکے اپنی تفریح کو یادگار بنارہے ہیں ۔

SNOW FALL

Northen areas of Pakistan

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div