سوات کا امن بحال کرنے پر وزیراعظم نواز شریف کا فوج اور پولیس کو خراج تحسین
اسٹاف رپورٹ
سوات : وزیراعظم نواز شریف نے سوات کا امن بحال کرنے پر فوج اور پولیس کو خراج تحسین پیش کیا ہے، کہتے ہیں یوتھ لون اسکیم کی سب سے زیادہ ضرورت سوات کے لوگوں کو ہے، وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ قرضہ اسکیم میں ہر صوبے کو آبادی کے مطابق حصہ دیا جائے گا۔
وزیراعظم کی قرضہ اسکیم ملک بھر میں جاری ہے، میاں نواز شریف آج سوات پہنچے، وزیر اعظم نے تقریب سے خطاب کیا جہاں انہوں نے دہشت گردی کے خلاف برسر پیکار سوات کے عوام کو خراج تحسین پیش کیا۔ وزیر اعظم کہتے ہیں خیبر پختونخوا میں امن کیلئے فوج دیگر فورسز اور عوام کی قربانیاں بے مثال ہیں۔
میاں نواز شریف نے تقریر کے دوران اپنے مشیر انجینئر امیر مقام پر دہشت گردوں کے حملے کی مذمت کی۔
وزیر اعظم کہتے ہیں قرض اسکیم میں ہر صوبے کو آبادی کے مطابق حصہ دیا جائے گا۔
میاں نواز شریف کا کہنا تھا کہ انہیں اقتدار سے زیادہ لوگوں کے ساتھ انصاف کرنے میں دلچسپی ہے۔
وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ تمام نوجوانوں کو میرٹ پر قرضے دیئے جائیں گے، سب کو حق ملے گا حکمرانوں کو انصاف کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑنا چاہئے۔ سماء