سانحہ ساہیوال پر پاکستان کا ہرشہری غمزدہ اور افسردہ ہے،مریم اورنگزیب

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2018/01/QF-MARYAM-AURANGZAIB-SOT-20-01.mp4"][/video]

سانحہ ساہیوال پر ترجمان مسلم لیگ(ن)مریم اورنگزیب  نے ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ اس قتل عام پر پاکستان کا ہرشہری غمزدہ اور افسردہ ہے۔

اپنے پیغام میں انھوں کہا کہ ساہیوال میں نہتے افراد کو ان کے بچوں کے سامنے گولیاں مار کر قتل کردیا گیا، شکر ہے کہ واقعےکے 24 گھنٹے بعد وزیراعظم کو دکھ تو ہوا۔

مریم اورنگزیب نے حکومت پر تنقید کرتےہوئے کہا کہ شکر ہے کہ  وزیراعظم کو یہ یاد تو آیا کہ وہ وزیراعظم ہیں، ساییوال واقعے کے بعد پوری پنجاب حکومت غائب ہو گئی، وزیراعظم نے وزیراعلیٰ پنجاب کو ہدایت کی کہ واقعےکا نوٹس لیں، ساہیوال واقعے پر حکومتی ترجمان کی بےحسی افسوسناک ہے۔

کمزور انفارمیشن پر ساہیوال آپریشن کیا گیا، سی ٹی ڈی کا اعتراف

ترجمان ن لیگ نے کہا کہ مالی امداد پر زیادہ زور دیا جا رہا ہے، تحقیقات پر نہیں۔ انھوں نے سوال کیا کہ عوام کو بتایاجائے کہ نہتے افراد پر گولیاں کیوں چلائی گئیں؟

ساہیوال واقعے میں جو بھی ذمہ دار ہے اس کو کیفرکردارتک پہنچایا جائے گا،وزیرقانون پنجاب

اس سے قبل پنجاب کے وزیرقانون راجہ بشارت نے کہا تھا کہ ماڈل ٹاؤن اور ساہیوال واقعے میں بہت فرق ہے، ماڈل ٹاؤن واقعے میں اس وقت کے وزیراعلیٰ بات سننے کو تیار نہیں تھے،اس واقعے میں وزیراعلیٰ کچھ گھنٹوں میں ہی لواحقین کے گھر پر موجود تھے۔ حساس اداروں نے اپنی جانیں دیکر ملک کو محفوظ بنایا ہے، بے گناہ جانوں کے ضیاع پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

PML N

#sahiwalmassacre

#SahiwalKillings

ReformPoliceNOW

Tabool ads will show in this div