بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات میں حلقہ بندیاں غلط قرار، رپورٹ

اسٹاف رپورٹ


کوئٹہ : ڈیموکریسی آف انٹرنیشنل اور الیکشن کمیشن بلوچستان نے صوبے کے بلدیاتی انتخابات میں حلقہ بندیوں کو غلط قرار دیا ہے۔


ڈیموکریسی آف انٹرنیشل رپورٹنگ اور الیکشن کمیشن بلوچستان نے صوبے میں بلدیاتی انتخابات کی جائزہ رپورٹ تیار کی ہے، رپورٹ میں بتایا گیا ہے حلقہ بندیاں غیر مناسب تھیں، بڑی جماعتیں انتخابات کے حق میں نہیں تھیں، عملے کی تربیت مناسب نہیں تھی، کئی مقامات پر انتخابی مواد بھی بروقت نہیں پہنچ سکا تاہم مثبت پہلو یہ ہے کہ انتخابات ہوگئے۔


بلوچستان نیشنل پارٹی کے قائم مقام صدر ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی نے رپورٹ کو مناسب لیکن نا مکمل قرار دیا، پشونخوا کے رہنما عثمان کاکڑ نے سارے مسائل کی جڑ کو عدالتی فیصلے سے جوڑ دیا۔


الیکشن کمشنر بلوچستان سلطان بایزید کا کہنا ہے کہ وہ شکایات بجا ہیں مگر الیکشن کمیشن نے اپنی ذمے داری پوری کردی۔


رپورٹ کے مطابق اس وقت بھی بلوچستان میں بلدیاتی نظام اور لوگوں کی سوچ کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت ہے۔ سماء

میں

feared

رپورٹ

بلوچستان

lost

master

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div