وزیراعظم نواز شریف نے ٹیکس ایمنسٹی اسکیم کی منظوری دیدی

اسٹاف رپورٹ


اسلام آباد : وزیراعظم نے ٹیکس ایمنسٹی اسکیم کی منظوری دیدی، گزشتہ 5 سال میں ٹیکس جمع نہ کرانے والوں کو یکمشت ریٹرن جمع کرانے پر جرمانہ معاف جبکہ آڈٹ بھی نہیں ہوگا۔


ایف بی آر کے مطابق ایمنسٹی اسکیم کے تحت ٹیکس نادہندگان کیلئے ٹیکسوں میں چھوٹ کا اعلان کیا گیا ہے، گزشتہ 5 سال سے ٹیکس نادہندگان سالانہ 20 ہزار روپے دے کر این ٹی این حاصل کرسکتے ہیں۔


اسکیم میں کاروباری افراد کیلئے زیادہ رعایت کا اعلان کیا گیا ہے، تاجر برداری 25 ہزار روپے سالانہ کے حساب سے ٹیکس ریٹرن جمع کراسکتی ہے، اس پر تاجروں کا نہ صرف گزشتہ 5 سال کا ٹیکس آڈٹ نہیں ہوگا بلکہ 5 سال کے ریٹرن جمع کرانے پر ان کی آمدن کا اگلے سال کا آڈٹ بھی نہیں ہو گا۔


ٹیکس نادہندگان 28 فروری تک اسکیم سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں، نئی ایمنسٹی اسکیم کا نوٹیفکیشن ایک سے 2 روز میں جاری ہونے کا امکان ہے۔ سماء

کی

نے

eid

ٹیکس

Tabool ads will show in this div