حکومت کا نئے سال پر عوام کو مہنگائی کا تحفہ، پیٹرول مہنگا کرنیکی تیاری

اسٹاف رپورٹ


اسلام آباد : مہنگائی کے ستائے عوام کیلئے نیا سال بھی مہنگائی کا نیا طوفان لائے گا، یکم جنوری سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں 3 روپے 80 پیسے فی لیٹر تک بڑھنے کا امکان ہے۔


اوگرا ذرائع کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں 3 روپے 80 پیسے فی لیٹر تک بڑھنے کا امکان ہے، پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 30 پیسے، ڈیزل 3 روپے 50 پیسے، مٹی کا تیل 3 روپے 80 پیسے جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے فی لیٹر اضافہ ہوسکتا ہے۔


ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ عالمی مارکیٹ میں قیمتیں بڑھنے کے باعث کیا جارہا ہے، عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں 3 ڈالر فی بیرل اضافہ ہوا ہے۔


پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد یکم جنوری کو نئے سال کے آغاز سے پیٹرول 115 روپے 06 پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل 120 روپے 25 پیسے، مٹی کا تیل111 روپے 80 پیسے جبکہ لائٹ ڈیزل 104 روپے 24 پیسے فی لیٹر میں دستیاب ہوگا۔ سماء

کا

پر

کو

Video

ODIs

appeal

ghana

typhoon

victoria

Tabool ads will show in this div