ملک میں عمران خان کے علاوہ کوئی آپشن نہیں ہے،شیخ رشید

وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ملک میں عمران خان کے علاوہ کوئی آپشن نہیں ہے، ڈونلڈ ٹرمپ کو پاکستان کا دورہ کرتا دیکھ رہا ہوں،بلاول کو مشورہ دیا ہے کہ زرداری نہ بنو بلکہ بھٹو بنو۔

وزير ریلوے شيخ رشيد نے ريلوے ہيڈ کوارٹرز لاہور ميں پريس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ 25جنوری کو نئي فريٹ ٹرين کا افتتاح کريں گے،7 بڑے ريلوے اسٹيشنز کي تعمير نو کريں گے۔انھوں نے مزید بتایا کہ ميانولي ايکسپريس کو ملتان لے جانے پر غور ہورہا ہے۔

سیاست سے متعلق بات کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان کے سوا کوئي آپشن نہيں ہے۔ انھوں نے امکان ظاہر کیا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کو بھي پاکستان کا دورہ کرتے ديکھ رہا ہوں، عمران خان کے سياسي تجزيے امريکا کو سمجھ آگئے ہيں۔

شیخ رشید نے کہا کہ سعودي فرمانروا کا دورہ بتائے گا کہ اصل سرمايہ کاری کيا ہوتي ہے۔ قوم کو سوچنا چاہيے کہ ايسے حالات کيوں پيدا ہوئے، آج کے حالات عمران خان نہيں ماضي کي حکومت کي وجہ سے ہيں۔

 پیپلزپارٹی سے متعلق شیخ رشید نے کہا کہ مجھے بلاول کي فکر ہے کہ اس کا کيا ہوگا۔ بلاول کو پيغام بھيجا ہے کہ بھٹو بن زرداری نہ بنو، آصف زرداري اور نوازشریف کو اين آر او نہيں مل رہا ہے۔ اس حوالے سے انھوں نے مزید کہا کہ بلاول کی ماں کا سياسی فائدہ زرداري نے اٹھايا، پي پي پی کے بڑے ناموں کو بلاول کے ساتھ کھڑا ہونا چاہيے۔

شیخ رشید کا ٹرین میں بغیر ٹکٹ سفر کرنے والوں کے خلاف آپریشن سخت کرنےکا اعلان

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی سے متعلق شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پبلک اکاؤنٹس کميٹی کے معاملے پر سپريم کورٹ جاؤں گا، مجھے کوئي پبلک اکاؤنٹس کميٹی کا رکن بننے سے نہيں روک سکتا۔شہباز شريف کو اين آر او مانگتے ديکھا ہے۔

سیاست سے متعلق انھوں نے کہا کہ سياست ميں کوئي افسر نہيں، صرف اصول افسر ہيں۔ لوگوں نے عمران خان کو کرپشن کيخلاف ووٹ ديئے ہيں، مني بجٹ سے عوام کو کوئي نقصان نہيں ہوگا۔

IMRAN KHAN

shaikh rasheed ahmed

Tabool ads will show in this div