سیاحتی مقام شوگراں میں برفباری سے وادی مزید حسین ہوگئی

ہزارہ ڈویژن کے سیاحتی مقام شوگراں میں برف سے ڈھکے پہاڑ اور سڑکوں نے وادي کو مزيد حسين بناديا ہے۔ سیاح اس ٹھنڈے ٹھار موسم سے لطف اندوز ہورہے ہیں۔
شوگراں کے حسین نظارے لوگوں کو محظوظ کرنے لگے۔ برف سے ڈھکے پہاڑ،گھنے اور حسین جنگلات دیکھ کر جنت کا گمان ہوتا ہے۔
ہرسمت سفیدی چھائی تومنچلے بھی پہنچ گئے ۔ خون جما دینے والی سردی ميں سياحوں نے خوب موج مستیاں کیں۔
محکمہ موسمیات کی بارش اور برف باری کے نئے سلسلے کی پیش گوئی
برف پوش وادی میں لوگوں نے جم کر تفریح کی۔کسي نے سلائيڈنگ کے مزے لئے تو کوئي ٹھنڈ کے مارے آگ کےآگےبيٹھا رہا۔ہر جانب پھيلي ہریالی اور سہانے موسم نے سیاحوں کو دیوانہ بنادیا۔