شرفا اب سیاست میں آنے سے گریزاں ہیں،رؤف صدیقی

ایم کیوایم کے رہنما رؤف صدیقی نے کہا ہے کہ شرفا اب سیاست میں آنے سے گریز کرتےہیں۔
کراچی میں ایم کیوایم رہنما رؤف صدیقی نے اے ٹی سی کے باہر میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ اگر 2 گھنٹے بھي مقدمہ چلے توہم بري ہوجائيں گے۔ انھوں نے کہا کہ سیاست میں بداخلاق زبان استعمال ہو رہی ہے، شرفا اب سیاست میں آنے سے گریز کرتے ہیں۔
رؤف صديقي سے سوال ہوا کہ آپ کے صرف کچھ بال ہي سفيد ہوئے ہيں۔ اس پر انھوں نےصحافی کو جواب دیا کہ زيتون اورکھوپرے کا تيل لگائيں۔ رؤف صديقی سے مزید پوچھا گیا کہ ایم کیو ایم کو کھوپرے کا تیل کب لگائیں گے تاکہ وہ فریش ہوں؟ ۔اس پر انھوں نے صحافی کو کہا کہ ايم کيوايم رہنما بھي سر ميں کھوپرے کا تيل لگائيں توفريش ہوجائينگے۔