ایل این جی گیس لے کر دو بحری جہاز کراچی کی بندرگاہ پر لنگر انداز

ملک میں گیس کی قلت سے نمٹنے کے لیے ایل این جی گیس لے کر دو بحری جہاز کراچی کی بندرگاہ (پورٹ قاسم) پر لنگر انداز ہوگئے۔


ترجمان سوئی ناردرن کے مطابق کئی روز سے جاری گیس بحران پر قابو پالیا گیا جبکہ آنے والے دنوں میں مزید ایل این جی پہنچ جائے گی۔ پنجاب میں رات تک تمام شعبوں کی گیس بحال کر دی جائے گی جبکہ سی این جی اسٹیشنز بھی رات تک کھول دیئے جائیں گے۔

وفاقی وزیر بحری امور علی حیدر زیدی نے پورٹ قاسم اتھارٹی کی ٹیم کو اس کامیابی پر زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پورٹ قاسم پر تاریخ رقم ہوئی، ملکی تاریخ میں پہلی بار ایل این جی لیے دو جہاز بیک وقت یہاں لنگر انداز ہوئے ہیں۔

علی حیدر زیدی نے کہا کہ پورٹ قاسم اتھارٹی پہلی مرتبہ رات کے وقت بھی نیویگیشن کا آغاز کرنے جا رہی ہے، یہ عمل دو ہفتوں میں شروع کر دیا جائے گا جس کے بعد بندرگاہ پر بڑے چیلنج سے کامیابی سے نمٹ سکیں گے۔

cng stations

PORT QASIM

gas crisis

ALI HAIDER ZAIDI

Tabool ads will show in this div