ٹیکسلا کے شہری نے پٹرول اور ڈيزل کا متبادل ڈھونڈ ليا

وفاقی وزیرپٹرولیم کے شہر ٹيکسلا ميں ڈیزل اور پٹرول کا نعم البدل ڈھونڈھ لیا گیا ۔ جانوروں، مرغيوں کي چربي سستے ايندھن ميں تبديل کر کے متبادل توانائی دریافت کرنے والے شخص کا دعویٰ ہے کہ یہ ڈیزل سے پچاس فیصد سستی ہونے کے ساتھ ماحول دوست بھی ہے۔
توانائی کا یہ نیا فارمولا متعارف کرنے والے انجینئر اختر کہتے ہیں کہ اس آئل سے جنریٹر چلانے کا کامیاب تجربہ کرچکے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ یہ عام ڈیزل سے نصف قیمت میں پڑے گا دوسرا یہ ماحول دوست ہے اور یہ کاربن ڈائی آکسائیڈ بھی نہیں چھوڑتا۔
چربی سے گاڑیاں چلانے والا آئل تو تیار کرلیا گیا مگریہ بتیس ڈگری سے کم درجہ حرارت پرجم جاتا ہے چوہدری اختر کہتے ہیں اس حوالے سے ماہرین کے ساتھ بات چل رہی ہے مسئلہ جلد حل ہوجائے گا۔
چوہدری اختر کا سما سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اس کیلئے ای ایم ای کالج نے مجھ سے وعدہ کیا ہےہمارے پاس سینسر ہیں،لیبارٹری بھی ہےتو ہم اس کو فل آٹو میٹک کردیں گے۔
توانائی کی قلت پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ ہےاگرچوہدری اخترکا فارمولہ مکمل کامیاب ہوگیا تو ملکی ترقی میں اہم پیشرفت ثابت ہوگی۔