تیس سال سے بند جھنگ کا لاری اڈہ دوبارہ کھول دیا گیا
جھنگ کی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ نے شہر میں تیس سال سے بند لاری اڈے کو عوام کےلئے دوبارہ کھول دیا ہے۔
شہر میں قائم غیر قانونی بس اسٹیشنز کی وجہ سے لاری اڈہ مکمل ویران ہوگیا تھا تاہم اب ڈسٹرکٹ گورنمنٹ نے ہیوی ٹرالرز اور مسافر بسوں کا داخلہ مکمل بند کر دیا ہے۔
شہر میں غیر قانونی بس اسٹیشنز قائم ہونے کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہوتی تھی جبکہ مسافر پریشانی کا شکار رہتے تھے۔
شہریوں کی شکایت پر ڈسٹرکٹ گورنمنٹ نے ہیوی ٹرالرز اور مسافر بسوں کے شہر میں داخلے پر پابندی لگا کر انکو بائی پاس کے ذریعے ایک جنرل اسٹینڈ تک داخلے کی اجازت دی ہے۔ اس کے علاوہ شہر میں اب مزید کوئی اسٹینڈ قائم نہیں کیا جائے گا۔
لاری اڈہ آباد ہونے سے مقامی دکاندار کہتے ہیں کہ اس سے ہمارے کاروبار میں بہتری آئے گی۔