کوئٹہ،دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے پاک فوج کا ایک اور دستہ تیار

دہشت گرد بچ نہيں پائيں گے،پاک فوج کے تحت کوئٹہ پولیس کے ایگل فورس کے تیسرے اور ایف سی جوانوں  کے دوسرے دستے نے تربیت مکمل لي ،پاسنگ آؤٹ تقریب کوئٹہ میں منعقد ہوئی۔

دہشت گردوں کےعزائم ناکام بنانے کا مشن،کوئٹہ ميں پاک فوج کےتحت جوانوں کي ٹريننگ مکمل،ایگل فورس نے پاسنگ آؤٹ پريڈ ميں عملي مہارت کا شاندار مظاہرہ کیا۔

 ایگل اسکواڈ  کے 200 جوانوں نے تربيت مکمل کيجب کہ ایف سی کے 48 جوان بھي دشمن سے نمٹنے کو تیار ہوگئے ہیں۔

ایگل فورس اور ایف سی جوانوں نے  چلتی موٹر سائیکل سے فائرنگ اور دہشت گردوں کے عزائم ناکام بنانے اورمارشل آرٹس کاعملی مظاہرہ کیا۔

اس موقع پر آئی جی پولیس بلوچستان محسن حسن بٹ کا کہنا تھا کہ ایگل فورس نے مختصر عرصے میں اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔

تقریب کے اختتام پر آئی جی پولیس نے نمایاں کاکردگی کا مظاہرہ کرنے والے اہلکاروں کو انعامات سے بھی نوازا۔

 

passing out parade

eagle force

Tabool ads will show in this div