اسٹیٹ بینک،ایف آئی اےکےمابین منی لانڈرنگ سےمتعلق یادداشت پردستخط

ویب ڈیسک:
کراچی : اسٹیٹ بینک آف پاکستان اور وفاقی تحقیقاتی ادارے نے دونوں اداروں کے مابین اشتراک کو مزید بہتر باضابطہ بنانے کی غرض سے مفاہمت کی ایک یاد داشت پر دستخط کیے ہیں۔ اسٹیٹ بینک کے گورنر جناب یاسین انور اور ایف آئی اے کے ڈائریکٹڑ جنرل جناب سعود مرزا نے اپنے اپنے ادارے کی جانب سے آج ایس بی پی کراچی میں دستاویز پر دستخط کیے، اس موقع پر دونوں اداروں کے سینیر حکام بھی موجود تھے۔

یہ دستاویزاں دونوں اداروں کو پاکستان کے مالی شعبے  میں منی لانڈرنگ کے انسداد کی نگرانی اور اس پر قابو پانے کے قوائد کے سلسلے میں اہم ضوابط بڑھانے کی غرض سے اشتراک، تعاون ، ورکنگ ریلیشن شپ اور باہمی تعاون بہتر بنانے میں رہنما ئی فراہم کرے گی۔

مفاہمت کی اس یادداشت کے مطابق دونوں اداروں کے حکام پر مشتمل ایک  "رابطہ کمیٹی"تشکیل دی گئی ہے، گورنر اسٹیٹ بینک اور ڈی جی ایف آئی اے نے کمیٹی کیلئے اپنے اپنے ادارے کے ارکان نامزد کیے، یہ کمیيی منی لانڈرنگ کے انسداد اور دہشت گردی کی مالی مدد کی روک تھام پر خصوصی توجہ کے ساتھ مالی شعبے کے ضوابط پر عمل درامد کے تناظر میں دونوں اداروں کے مابین اشتراک بہتر بنانے کے طریقوں کا جائزہ لے گی، سماء

آئی

comedian

jammu and kashmir

Tabool ads will show in this div