شیخ رشید کا ٹرین میں بغیر ٹکٹ سفر کرنے والوں کے خلاف آپریشن سخت کرنےکا اعلان

People board a train for the upcoming religious festival Eid ul Adha in railway station in Lahore on August 20, 2018. - Muslims across the world are preparing to celebrate the annual festival of Eid al-Adha, or the Festival of Sacrifice, which marks the end of the Hajj pilgrimage to Mecca and in commemoration of Prophet Abraham's readiness to sacrifice his son to show obedience to God. (Photo by ARIF ALI / AFP)

وزیر ریلوے شیخ رشید نے ریلوے اسٹیشنز پرڈاکٹرزکی دستیابی اور فارمیسی شاپس کھولنے کا اعلان کیا ہے۔

وزیرریلوے شیخ رشید احمد نے ریلوے میں بہتری کے لیے کوششیں تیز کردی ہیں۔ انھوں نے اعلان کیا ہے کہ ہر بڑے اسٹیشنوں پر ڈاکٹرز کی دستیابی  یقینی بنائیں گے جبکہ فارمیسی شاپس بھی کھولی جائیں گی۔

وزیر ریلوے نے بتایا کہ بغیر ٹکٹ سفر کرنے والوں کےخلاف آپریشن کے دوران ایک ہفتے میں 6 کروڑ روپے کی آمدنی ہوئی ہے جبکہ یکم فروری سے بغیر ٹکٹ سفر کرنے والوں کےخلاف مزید سخت ایکشن ہوگا۔

شیخ رشید نے کارکردگی کے حوالے سے مزید بتایا کہ 20 ٹرینیں چلا چکے ہیں ،مارچ میں  مزید  20 ٹرینیں چلانے کا منصوبہ ہے۔ محکمہ ریلوے میں فروری میں ہفتہ خوش اخلاقی منایا جائے گا جبکہ صفائی پر بھی توجہ دیں گے۔

shaikh rasheed ahmed

Tabool ads will show in this div