راول پنڈی،گیس لیکج سے گھرمیں آتشزدگی،3 افراد جاں بحق

راول پنڈی کے علاقے ڈھوک چوہدریاں میں گھر میں آگ لگنے سے تین افراد جاں بحق ہوگئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں دو خواتین اور ایک بچہ شامل ہیں۔

سردیوں سے بچنے کی کوشش نے ایک اور گھر کو اجاڑ ڈالا۔ پولیس کے مطابق آتشزدگی کا واقعہ ڈھوک چوہدریاں میں واقع 4 منزلہ فلیٹس کے گراونڈ فلور پر ہوا، جہاں رات کو جلتا ہوا چولہا غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کے باعث بند ہوگیا تھا۔ صبح ناشتہ بنانے کیلئے جلائی جانے والی ماچس کی تیلی نے پورا گھر جلا ڈالا۔

 

زوردار دھماکے سے اچانک آگ بھڑک اٹھی اور پورا گھر لیپٹ میں آگیا۔  آگ سے جھلس کر 13 سالہ لڑکا فہد اور دو خواتین شبنم کیانی اور حمیرا نشاط جاں بحق ہو گئیں۔

 

تینوں افراد کی لاشوں کو ڈسٹرکٹ اسپتال کواٹرز منتقل کردیا گیا ہے۔ ریسکیو ٹیموں کے مطابق 1122 اور فائر بریگیڈ کو صبح سوا 6بجے آگ لگنے کی اطلاع دی گئی، ریسکیو ٹیموں کے مطابق بہت آگ تھی، ایک گاڑی آگ پر قابو پانے میں ناکام رہی، جس کے بعد دوسری گاڑی بھی منگوائی گئی۔ دھماکا اس قدر شدید تھا کہ فلیٹ کے شیشے اور کھڑکیاں ٹوٹ گئیں۔  آگ بجھانے کے بعد کولنگ کا عمل جاری ہے۔

 

واضح رہے کہ کچھ روز قبل بھی راول پنڈی کے علاقے میں گھر میں آتشزدگی کے باعث دلہن سمیت 5 خواتین آگ سے جھلس کر جاں بحق ہوگئیں تھیں۔

GAS LEAKAGE

fire erupts

Tabool ads will show in this div