محکمہ موسمیات کی بارش اور برف باری کے نئے سلسلے کی پیش گوئی

محکمہ موسميات نے پیش گوئی کی ہے کہ بارش اور برفباري کا نيا سلسلہ آج ملک ميں داخل ہورہا ہے۔ بيشترعلاقوں ميں بادل خوب گرجيں اور برسيں گے، آسمان سے اولے بھي گريں گے۔ اتوار کو لاہور سميت پنجاب کے کئی شہروں میں بارش کا امکان بھی ہے۔

محکمہ موسميات کے مطابق ناران ، کالام،چترال، سوات، اسکردو، مری، گليات اور کاغان ميں آج  سے برفباري کا نيا اسپيل شروع ہوگا جس کے بعد سردي کي شدت ميں مزيد اضافہ ہوجائے گا جبکہ ہزارہ، ملاکنڈ، مردان، گلگت، کوئٹہ، قلات اور زيارت ميں آج بادل برسيں گے۔

دوسري جانب پيراورمنگل کو اسلام آباد، راولپنڈي اور خيبرپختونخوا ميں بارش کاامکان ہے۔

ادھر آزاد کشمیر میں بارش اور برفباری کا نیا سلسلہ شروع ہوگيا ہے۔ وادی نیلم سمیت دیگر بالائی علاقوں میں برفباری سے موسم مزيد سرد ہوگيا۔ مظفرآباد اور دیگر شہروں میں بادل چھاگئے ہیں اور بارش کا امکان ہے۔

MET OFFICE

northern areas of pakistan

Tabool ads will show in this div