بلوچستان عوامی پارٹی کا وفاق سے تحفظات کا اظہار

بلوچستان عوامی پارٹی  نے صوبے کو نظر انداز کرنے پر وفاق سے تحفظات کا اظہار کردیا۔

اسلام آباد میں وزیراعلیٰ بلوچستان کی زیرصدارت بی اے پی کا اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزیر، سینٹیرز اور ارکان قومی اسمبلی  نے شرکت کی، اراکین نے مرکز کی جانب سے بلوچستان کو نظر انداز کرنے پر تحفظات کا اظہار کیا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ مرکزی حکومت بلوچستان سے متعلق پالیسیوں کا از سر نو جائزہ لے اور مختلف سیاسی جماعتوں سے رابطوں کیلئے کمیٹی بنائی جائے، رہنماؤں نے اس بات پر بھی اتفاق کیا کہ بی اے پی  مرکز میں حکومت کی اتحادی رہے گی لیکن بلوچستان کو کسی صورت  نظر انداز نہیں ہونے دیا جائے گا۔

بلوچستان عوامی پارٹی کے اجلاس میں وفاقی وزیر دفاعی پیداوار زبیدہ جلال،  سینٹیرز انوار الحق کاکڑ، سرفراز بگٹی، ارکان قومی اسمبلی  خالد مگسی،  اسرار ترین اور دیگر رہنماء شریک تھے۔

PTI

JAM KAMAL

BAP

Tabool ads will show in this div