پاکستان سپر لیگ 4 کا آفیشل سانگ ’’کھیل دیوانوں کا‘‘ جاری

پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کیلئے فواد خان کی آواز میں آفیشل سانگ ’’کھی دیوانوں کا‘‘ جاری کردیا گیا۔

پاکستان سپر لیگ کے آفیشل سانگز کیلئے مسلسل 3 سال تک اپنی آواز کا جادو جگانے والے علی ظفر اس بار ایونٹ کے ترانے میں نظر نہیں آئیں گے۔

سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کے نغمے ’’کھیل دیوانوں کا‘‘ میں اداکار و گلوکار فواد خان نے اپنی آواز کا جادو جگایا ہے، ان کا ساتھ ینگ دیسی ریپر نے دیا ہے جبکہ نغمہ شجاع حیدر نے تحریر کیا ہے۔

اس سے قبل ہونیوالے پاکستان سپر لیگ کے تینوں ایڈیشنز میں معروف گلوکار، اداکار اور فلمساز علی ظفر نے الگ الگ نغمے تحریر اور کمپوز کئے تھے جبکہ گائے بھی خود ہی تھے۔

یوٹیوب پر جمعہ کے روز جاری کئے گئے پی ایس ایل 4 کے نغمے کو ہزاروں افراد دیکھ اور پسند کرچکے ہیں۔

رواں سال ہونیوالے پی ایس ایل کیلئے آفیشل گیت سے الگ ہونے کی وجہ بتاتے ہوئے علی ظفر کا کہنا تھا کہ ان کی مصروفیات بڑھ گئی ہیں اس لئے وہ چوتھے ایڈیشن کے نغمے کا حصہ نہیں، جس سے انہوں نے منتظمین کو بھی آگاہ کردیا تھا۔

Ali Zaffar

official Song

PSL4

Tabool ads will show in this div