ڈالر اسمگلنگ کیس، ایان علی گرفتار ہوں گی یا نہیں؟، فیصلہ محفوظ

کسٹم عدالت نے کرنسی اسمگلنگ کیس میں 2 سال سے غیر حاضر ماڈل ایان علی کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

ڈالر اسمگلنگ کے الزام میں ایئرپورٹ سے گرفتار اور پھر ضمانت پر رہا ہونیوالے ماڈل ایان علی کی جانب سے دائر 2 درخواستوں پر وکیل صٖفائی نے مؤقف اختیار کیا کہ ملزمہ خود عدالت میں پیش ہونا چاہتی ہے مگر گرفتاری سے ڈرتی ہے۔

درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ وارنٹ گرفتاری منسوخ کئے جائیں تاکہ وہ عدالت میں پیش ہوسکیں۔

کسٹم پراسیکیوٹر امین فیروز کا مؤقف تھا کہ ملزمہ 2 سال ایک ماہ سے عدالت میں پیش نہیں ہوئی، اس کے ضامن اور گواہوں کیخلاف بھی کارروائی ہونی چاہئے۔

کسٹم عدالت نے فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ 23 جنوری تک محفوظ کرلیا۔

معروف ماڈل ایان علی پر سیاسی جماعت کے اہم رہنماء کی رقوم بیرون ملک منتقل کرنے کا الزام ہے، انہیں ایئرپورٹ سے کئی لاکھ ڈالرز کے ساتھ حراست میں لیا گیا تھا۔

custom court

WARRENT

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div