بولان میں ٹریفک حادثہ، 3 افراد جاں بحق

بلوچستان کے ضلع بولان میں تیز رفتار گاڑی الٹنے سے 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔

لیویز کے مطابق کوئٹہ سے چالیس کلومیٹردور بولان کے علاقے آب گم کے قریب حادثہ پیش آیا، جہاں کوئٹہ سے سبی جانیوالی ایک گاڑی تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی۔

حادثے میں گاڑی میں سوار تین افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے، جن کی شناخت غلام دستگیر ولد حاجی عبدالنبی، عبدالغفور ولد طور جان اور عبداللہ ولد بسمہ اللہ شامل ہیں۔

لیویز حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد کا تعلق کوئٹہ کے علاقے پشتون آباد ہے، لاشیں آبائی علاقے روانہ کردی گئیں ۔

car

BOLAN

3 Dead

Tabool ads will show in this div