کوئٹہ اور گردونواح میں ہلکی بارش کا سلسلہ شروع

rain
rain
QUETTA: A view of first snowfall of the season in Provincial Capital. INP PHOTO by Adnan Ahmed
QUETTA: A view of first snowfall of the season in Provincial Capital. INP PHOTO by Adnan Ahmed

کوئٹہ اور گردونواح میں ہلکی بارش کا سلسلہ دوبارہ شروع ہو گیا ،محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں کےدوران بلوچستان کے مختلف اضلاع میں مزید بارشیں پڑنے کی پیشنگوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بارشیں برسانے والا نیا سسٹم ایران اور افغانستان کے راستے گزشتہ روز بلوچستان میں داخل ہوا جس کےبعد کوئٹہ اور گردونواح میں موسم صبح سے ہی ابر آلود تھا اور آسمان پر گہرے بادل چھائے ہوئے تھے شام ہوتے ہی شہر اور گردونواح میں ہلکی بارش ہوئی جس کےبعد موسم خوش گوار ہو گیا جس سے سردی کی شدت بھی بڑھ گئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت ایک ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ قلات میں کم سے کم درجہ حرارت 3، بارکھان 6 اور تربت میں کم سے کم درجہ حرارت 13 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ، محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں کےدوران کوئٹہ ژوب او مکران ڈویژنز میں مزید بارشوں کی پیشنگوئی کی ہے ۔

mate office

Balochistan rain

quetta rain

Tabool ads will show in this div