عدالتی احکامات پرلیڈی ریڈنگ اسپتال میں اضافی پرچی فیس ختم

پشاورہائیکورٹ کے احکامات پر ليڈي ريڈنگ اسپتال کي اضافي پرچي فيس واپس لينے کا اعلاميہ جاري کرديا گيا ۔

اسپتال انتظامیہ کی جانب سے 20 روپے میں بننے والی پرچی کی فیس 30 روپے کردی گئی تھی جس پر گزشتہ روزپشاورہائيکورٹ نے نوٹس ليتے ہوئے اضافي 10 روپے فیس واپس لينے کے احکامات جاري کیے تھے ۔

عدالتی احکامات پرڈائریکٹرليڈي ريڈنگ اسپتال خالد مسعود نے اضافي فيس واپس لينے کا اعلاميہ جاري کرديا جس کے مطابق او پی ڈی اور ایمرجنسی پرچی فیس دوبارہ 20 روپے مقررکردي گئي ہے ۔

LADY READING HOSPITAL

Peshawar High Court

Tabool ads will show in this div