قبائلی اضلاع کی لیویز فورس میں خواتین کو بھرتی کرنے کا فیصلہ
خیبرپختونخوا حکومت نے قبائلی اضلاع کی لیویز فورس میں خواتین کو بھرتی کرنے کا فیصلہ کرلیا، وزیراعلیٰ نے ہدایت کی ہے کہ ابتدائی طور پر باجوڑ میں 20 خواتین اہلکار بھرتی کی جائیں۔
خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے میں ضم قبائلی اضلاع کی لیویز فورس میں خواتین کو بھرتی کرنے کا فیصلہ کیا ہے، وزیراعلیٰ محمود خان نے سیکریٹری داخلہ کو خواتین کی تعیناتی سے متعلق احکامات جاری کردیئے۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے ابتدائی طور پر ضلع باجوڑ میں 20 خواتین لیویز اہلکار بھرتی کرنے کی ہدایت کی ہے، صوبائی حکومت کے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ خواتین اہلکار پہلے سے موجود لیویز اہلکاروں کے ساتھ سرچ آپریشنز اور دیگر امور میں حصہ لیں گی۔

اس سے قبل صوبے میں ضم اضلاع میں سے صرف خیبر اور ضلع کرم میں خواتین لیویز اہلکار موجود ہیں، ضلع باجوڑ کی لیویز فورس میں پہلی بار خواتین کو شامل کیا جارہا ہے۔