رسیلے اور صحت بخش کینو پک کر تیار ہو گئے

ٹھنڈے موسم کي سوغات کينوجھنگ ميں بھي پک کر تيار ہوگئے،پيکنگ کا کام ملنے پر مزدور بھي خوش ہيں۔
موسم سرما کي رسيلي سوغات درخت نارنجي موتيوں سےبھرگئے،جھنگ کے علاقے ٹوبہ روڈ پرباغات ميں دو اقسام کے کينو پک کر تيارہوگئے۔
کینو کی فصل تیار ہونے پر ٹھیکدار بھی خوش ہیں،کہتے ہیں کہ یہاں پر دو قسم کا کینو تیار ہوتا ہے ایک موٹے چھلکے والا اور ایک باریک چھلکے والا جو موٹے چھلکے والا کینولوگ زیادہ پسند کرتے ہیں اور زیادہ شوق سے کھاتے ہیں،اب ہمارے پاس اس کینو کی فصل تیار ہو گئی ہے اور اب اسے توڑنے کا کام شروع ہے۔
باغات میں کام کرنے والے کاريگروں کا کہنا ہے کہ کینو کو ہم واش کر کے اس پر کیمیکل کا چھڑکاؤ کرتے ہیں اور پیکنگ کے بعد پنجاب کے علاوہ سندھ کے دوسرے شہروں میں بھی بھیجتے ہیں،پنجاب کا یہ کینودوسرے صوبوں میں سب سے زیادہ پسند کیا جاتا ہے۔
طبی ماہرین کے مطابق کينو کا روزنہ استعمال نہ صرف صحت کے لئےمفید ہے بلکہ یہ کئی بیماریوں کا بھی علاج ہے۔