ماڈل اوراداکارہ فیاخان کی ترکش دوست سے برلن میں شادی

پاکستان کی معروف ماڈل اور اداکارہ فیاخان نے جرمنی کے دارالحکومت برلن میں زندگی کے نئے سفر کا آغاز کرلیا۔ فیاخان کے شوہرٹولگا ارکن کا تعلق ترکی سے ہے۔

شادی کا اعلان فیا خان نے اپنے مداحوں کے لیے انسٹا گرام پرکیا۔ فیا نے اپنی شادی کی تصاویرپوسٹ کیں اور لکھا کہ ’’آئی ایم یورز‘‘۔

ایک اور تصویر میں فیا نے بتایا کہ ان کی شادی کا جوڑا فیشن ڈیزائنررانا نعمان کا تیارکردہ ہے۔ اس خاص موقع پر فیا نے ’’دیا جیولری‘‘ کے زیورات پہنے ۔

ان کا میک اپ اور اسٹائلنگ برلن کے معروف آرٹسٹ یرلیکیا نے کی جبکہ نوشے میاں کی شیروانی فیا کے قریبی دوست ڈیزائنر فراز عابد شیخ کی جانب سے تحفہ تھی۔

فیا اور ٹولگا کی منگنی اگست 2017 میں ہوئی تھی۔

 

Pakistan showbiz industry

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div