اٹک: رشتے سے انکار پر ملزم نے لڑکی کی ماں کو تیزاب پلا دیا

پنجاب کے ضلع اٹک میں لڑکے نے رشتے سے انکار پر لڑکی کی ماں کو زبردستی تیزاب پلا دیا۔ خاتون تشویشناک حالت میں راولپنڈی منتقل کردیا گیا۔

خاندانی ذرائع کے مطابق ملزم زین العابدین کا ایک سال پہلے اقرا نامی لڑکی سے رشتہ طے ہوا تھا مگر شادی سے چند دن پہلے لڑکی والوں نے سسرال قریب ہونے کی فرمائش کردی جسے لڑکے والوں نے مسترد کرکے رشتہ ختم کردیا۔

رشتہ ٹوٹ جانے پر ملزم زین العابدین اپنی سابقہ منگیتر کے گھس میں گھسا اور اس کی ماں کو تیزاب پلا دیا۔ لڑکی کی ماں کو تشویشناک حالت میں راولپنڈی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ڈی پی او اٹک اسد حسن علوی نے واقعے کا نوٹس لیکر ملزم کی گرفتاری کا حکم دے دیا ہے۔

ATTOCK

force marriage

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div