سندھ تبدیلی کے دہانے پر، نیا وزیراعلیٰ لائیں گے، فواد چوہدری

وفاقی وزیر اطلاعات فواد حسین چوہدری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کا سندھ میں کوئی مستقبل نہیں، سندھ اب تبدیلی کے دہانے پر پہنچ چکا ہے بہت جلد یہاں تبدیلی لیکر آئیں گے۔

وفاقی وزیر اطلاعات آج کل کراچی کے دورے پر ہیں۔ مبصرین کا خیال ہے کہ تحریک انصاف دیگر جماعتوں کے ساتھ ملکر سندھ میں پیپلز پارٹی کو پیچھے دھکیل کر اپنی حکومت قائم کرنے کی کوششوں میں مصروف ہے اور اسی مشن کے تحت گزشتہ روز فواد چوہدری نے متحدہ قومی موومنٹ کے مرکز جاکر رہنماؤں سے ملاقات کی اور ان کو یقین دلایا ہے کہ تحریک انصاف کو قدم قدم پر ایم کیو ایم کی ضرورت پڑے گی۔

کراچی میں دوسرے روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے ایک بار پھر اپنی توپوں کا رخ پیپلز پارٹی کی طرف موڑتے ہوئے کہا کہ سندھ میں حکمران جماعت کا مستقبل تاریک ہے۔ صوبہ تبدیلی کے دہانے پر پہنچ چکا۔ بہت جلد یہاں وزیراعلیٰ کو تبدیل کردیں گے۔

وفاقی وزیر نے سندھ میں گورنر راج کی کو خارج از امکان قرار دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ کی تبدیلی کے لیے آئینہ راستہ اختیار کریں گے تاہم انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ کون سا آئینی راستہ اختیار کیا جائے گا۔

انہون نے کہا کہ کراچی میں ایم کیوایم اور دیگرجماعتوں کے رہنماؤں سے ملاقاتیں ہوئی ہیں اور وزیراعظم کو ان ملاقاتوں سے آگاہ کردیا ہے۔ کراچی کی ترقی کے لیے عملی اقدامات کریں گے۔

Politics

Fawad chohdry

Tabool ads will show in this div