گورنر سندھ کا موٹر وے پر چالان، جرمانہ بھرنا پڑگیا

اسلام آباد موٹر وے پر گورنر سندھ کا چالان ہوگيا، عمران اسماعيل کو تيز گاڑی چلانے پر جرمانہ بھرنا پڑا۔

نئے پاکستان میں تبدیلی سرکار کے گورنر کا بھی چالان کردیا گیا، موٹر وے پر گاڑی مقررہ حد سے زیادہ تیز چلانے پر عمران اسماعیل کو جرمانہ بھرنا پڑ گیا۔

اسلام آباد موٹر وے ایم 2 پر کلرکہار کے نزدیک پولیس نے گورنر سندھ کو روک لیا، مقررہ حد سے تیز گاڑی چلانے کی پاداش میں ان پر 750 روپے کا چالان کیا گیا، جو انہوں نے اسی وقت ادا کردیا۔

گورنر سندھ کی گاڑی 136 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے جارہی تھی جبکہ موٹر وے پر مقررہ حد 130 کلو میٹر فی گھنٹہ ہے۔

گورنر سندھ نے موٹر وے پولیس کو ان کی گاڑی روکنے اور چالان کرنے پر سراہا۔

PTI

governor sindh

Imran Ismael

Traffic Violation Fine

Tabool ads will show in this div