ای سی ایل میں 172 افراد کا نام عجلت ميں ڈالا گيا، وزیر خارجہ کا اعتراف

وزیرخارجہ شاہ محمود قريشي  نے کہا ہے کہ چيف جسٹس نے بلاول کا نام اي سي ايل سے نکالنے کا حکم نہيں ديا، اِس پر غور کرنے کي ہدايت کي ہے، انھوں نے تسلیم کیا کہ 172 افراد کا نام اي سي ايل ميں عجلت ميں ڈالا گيا۔

قومی اسمبلی میں خطاب کرتےہوئے شاہ محمود قریشی نے ای سی ایل سے متعلق کئی وضاحت دیں۔انھوں نے کہا کہ  ہم نے اِس سے انکار نہيں کيا کہ بلاول کا نام ای سی ایل سے نہیں نکالا جائے گا بلکہ تحريري فيصلہ آنے کے بعد اس پر غور کے ليے وقت مانگا ہے۔

انھوں نے تسلیم کیا کہ 172 افراد کا نام اي سي ايل ميں عجلت ميں ڈالا گيا، اب بھي عجلت کا مظاہرہ نہيں کرنا چاہيے، پلک جھپکتے ہي حالات بدل جاتے ہيں، جمہوري روايات کو برقرار نہ رکھا تو نقصان سب کا ہوگا ۔

بلاول کا نام ای سی ایل سے نکالنے میں قیامت نہیں آجاتی،شاہد خاقان

انھوں نے کہا کہ چيف جسٹس ثاقب نثار نہ بھي رہے تو ان کا حکم وزني ہے۔ شاہ محمود کا کہنا تھا کہ اپوزيشن کا ايوان کو ڈس فنکشنل کرنا جمہوريت کي خدمت نہيں ہوگي۔ يہ دھوپ چھاؤں ہے،کل وہاں آج يہاں ،آج يہاں کل وہاں ہوں گے۔

BILAWAL BHUTTO

ECL

Tabool ads will show in this div