اعصام الحق آسٹریلین اوپن کے مینز ڈبلز ایونٹ سے باہر ہوگئے

پاکستان کے ٹینس اسٹار اعصام الحق قریشی اور ان کے پارٹنر سانٹیاگو گونزالیز آسٹریلین اوپن مینز ڈبلز ایونٹ کے پہلے ہی راؤنڈ میں باہر ہوگئے۔

سال کے پہلے گرینڈ سلیم ٹینس ایونٹ آسٹریلین اوپن کے پہلے راؤنڈ میں پاکستان کے انٹرنیشنل ٹینس اسٹار اعصام الحق اور پارٹنر سانٹیاگو گونزالیز کے مدمقابل ہنری کانٹینن اور جان پیرز تھے، جنہوں نے پہلا سیٹ 3-6 سے جیتا۔

دوسرے سیٹ میں اعصام کے مخالفین کو 1-4 کی برتری حاصل تھی تاہم پاکستانی اسٹار کی ٹیم اس موقع پر ریٹائر ہوگئی۔

میچ میں ہنری اور جان پوری طرح چھائے رہے اور پاکستانی حریف اور ان کے پارٹنر کر کھل کر کھیلنے کا کوئی موقع نہیں دیا۔ اس دوران اعصام کی ٹیم غلطیاں بھی کرتی رہی ۔

Australian open

Aisam-ul-Haq Qureshi

John Peers

Henri Kontinen

Santiago Gonzalez

Tabool ads will show in this div