پیپلزپارٹی اور ن لیگ اتحاد وقت کی ضرورت ہے،سعد رفیق

مسلم ليگ ن کے رہنما سعد رفيق نے اعتراف کيا کہ ان کے دور ميں بھي احتساب  کے نام پر احتساب نہيں ہوا تھا ۔

 خواجہ سعد رفیق نے  پيپلز پارٹي اور ن ليگ کے اتحاد کو وقت کي ضرورت قرار دے ديا ۔ انھوں نے کہا کہ اپوزيشن کا اتحاد عمران خان کي بچکانہ پاليسيوں کا نتيجہ ہے، ملک ناتجربہ کار حکومت سے نہيں سنبھالا جارہا اور لرز رہا ہے ،اس لیے یہ اتحاد کیا گیا ہے۔ اپوزیشن متحد ہوگی تو حکومت پر دباؤ ڈال سکتے ہیں کہ مہنگائی اور معاشی بحران جیسے مسائل پر قابو پایا جائے۔ انھوں نے مزید کہا کہ کوئی وزیراعظم این آر او دینے کے قابل نہیں اور کوئی این آر او مانگ بھی نہیں رہا ہے۔

بلاول کا نام ای سی ایل سے نکالنے میں قیامت نہیں آجاتی،شاہد خاقان

لیگی رہنما نے کہا کہ پاکستان ميں احتساب کے نام پر احتساب نہيں کيا گيا،مارشل لاء ہو يا ہماري حکومت ، احتساب نہيں ہوا۔ انھوں نے مطالبہ کیا کہ احتساب کے نظام کو ری وزٹ کرنے کی ضرورت ہے۔

ACCOUNTABILITY

Saad Rafiq

Tabool ads will show in this div