بلاول کا نام ای سی ایل سے نکالنے میں قیامت نہیں آجاتی،شاہد خاقان

مسلم لیگ کے رہنما شاہد خاقان عباسي کا کہنا ہے کہ بلاول کا نام اي سي ايل ميں رہنے سے جمہوريت کي خدمت ہوتي ہے تو ہم ان کے ساتھ ہيں۔

قومی اسمبلی میں خطاب کرتےہوئے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا۔ انھوں نے تنقید کی کہ جو کبھي حکومت ميں نہيں رہا اس کا نام ای سی ایل سے نکال ديتے تو کيا قيامت آجاتي، جمہوريت کو خطرہ اپوزيشن نہيں حکومت کے رويے سے ہوتا ہے۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ وزيرخارجہ چند جملوں ميں بتاديں کہ کيا کہنا چاہتے ہيں،بلاول کا نام اي سي ايل ميں رہنا جمہوريت کي خدمت ہے تو ساتھ ہيں۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ سپريم کورٹ کا فيصلہ آگيا لیکن حکومت والے کہتےہيں کہ اس کي کاپي نہيں آئي۔ اگر پی ٹی آئی والے جمہوريت کي پاسداري کرتے تو دل ميں جگہ،دماغ ميں وسعت لاتے۔

PML N

BILAWAL BHUTTO

ECL

Tabool ads will show in this div