مسافر کو لوٹنے والا آن لائن ٹیکسی سروس کا ڈرائیور گرفتار

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2018/01/ONLINE-TAXI-DRIVER-ARRESTED-ISB-16-01.mp4"][/video]

اسلام آباد میں آن لائن ٹیکسی سروس کے ڈرائیور کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ڈرائیور نے 11 روز قبل مسافر کو لوٹ لیا تھا۔

اسلام آباد کے علاقے آئی 9 سے آن لائن کمپنی کا ڈرائیور وفاقی پولیس نے گرفتارکرلیا ہے۔ ڈرائیور سے لیپ ٹاپ، بیگ سمیت مسافر کا سامان برآمد کرلیا گیا۔ ملزم وسیم نے 11 روز قبل کراچی کے مسافر فدا کا سامان چرایا تھا اور فرار ہوگیا تھا۔

وفاقی پولیس نے گذشتہ ہفتے ملزم کی گاڑی قبضے میں لے کر تھانہ آئی نائن منتقل کردی تھی ۔ پولیس کے مطابق کراچی کے نوجوان مسافرفدا حیدر کو لوٹنے والے ملزم ڈرائیور وسیم نے واردات کے بعد اپناموبائل فون بند کردیا تھا۔

ڈرائیور وسیم گاڑی کو پیرودھائی میں چھوڑکرفرارہوگیا تھا جس کو پولیس نے اپنی تحویل میں لےلیا تھا۔ ملزم کی تلاش کیلئےمختلف مقامات پرچھاپےماررہےگئے ۔ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کے حکم پر آن لائن ٹیکسی سروس حکام نے مسافرکا نقصان پورا کرنے کی حامی بھری تھی۔

اس سے قبل ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفاعت نے آن لائن ٹیکسی سروس کے ڈرائیورز کے کوائف جمع کرنے کا حکم دیا ۔ انھوں نے واضح کیا کہ ٹیکسی سروس کے تمام ڈرائیورز کا ڈیٹا اپریل تک جمع کرائیں۔ ڈی سی اسلام آباد کا کہنا تھا کہ آن لائن ٹیکسی سروس میں بغیر کوائف کے لوگ گاڑیاں چلا رہے ہیں اوراس ادارے نے کہیں بھی اپنا ڈیٹا جمع نہیں کروایا ہوا ہے۔ کشمنر نے بتایا تھا کہ فراڈ کرنے والے ڈرائیور کی رجسٹریشن غلط کوائف پر کی گئی۔

اسلام آباد کی انتظامیہ نے دو ٹوک کہہ دیا ہے کہ آن لائن ٹیکسی سروس کو سسٹم میں لائیں گے۔  ڈی سی اسلام آباد نے وارننگ دی تھی کہ چوری میں ملوث ڈرائیور گرفتارنہیں ہوا تو ٹیکسی کمپنی کے خلاف کارروائی ہوگی۔ اس کیس میں آن لائن ٹیکسی سروس کو بھی شامل تفتیش کیا گیا۔

اسلام آباد میں 11 روز قبل آن لائن ٹیکسی سروس کے ڈرائیور کے فراڈ کا ڈپٹی کمشنر نے متاثرہ شخص کی درخواست پر ایکشن لیا۔ پولیس نے بتایا کہ ملزم اس سے قبل بھی شہری کے ڈیڑھ لاکھ روپے ہتھیا چکا تھا۔ پولیس نے مزید بتایا کہ ملزم کو گھر والے پہلے ہی عاق کرچکے ہیں ۔

 مسافر کی درخواست پر تھانہ آئی نائن پولیس نے مقدمہ درج کرکےملزم کی تلاش شروع کی جس کو آج گرفتار کرلیا گیا۔

careem

Online taxi service

Tabool ads will show in this div