شہر قائد میں بدامنی کے خلاف آپریشن جاری،مزید3نشانہ وار قاتل گرفتار

Nov 30, -0001

اسٹاف رپورٹ
کراچی: شہر قائد میں پولیس اور رینجرز کا بدامنی کے خلاف آپریشن جاری ہے۔ کورنگی اور سرجانی ٹاون سے پولیس نے ٹارگٹ کلنگ کی متعدد وارداتوں میں ملوث 3 ٹارگیٹ کلرز کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔ مختلف علاقوں سے ڈکیتی اور منشیات فروشی کے الزام میں بارہ ملزمان بھی پکڑے گئے۔
 
ایس ایچ او عوامی کالونی انسپکٹر گوگا زاقب کے مطابق خفیہ اطلاع پر کورنگی سے مقابلے کے بعد ٹارگٹ کلنگ کی وارداتوں میں ملوث دو ملزمان کاشف عرف بڈھا اور عمران عرف بلا کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے دو ٹی ٹی پستول برآمد کیے۔



پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان ٹارگٹ کلنگ کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔ ادھر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے سرجانی ٹاؤن سیکٹر سیون ڈی میں کارروائی کرتے ہوئے ملزم قاسم کو گرفتار کرکے پستول برآمد کرلیا۔

ملزم نے دوران تفتیش 23 جولائی کو سرجانی ٹاؤن سیکٹر سیون بی میں لوڈنگ سوزوکی پر فائرنگ کرکے چچا اور بھتیجے کے قتل سمیت 12 افراد کے قتل اعتراف کیا ہے۔ جب کہ ملزم کی نشاندہی پر مزید اسلحہ برآمد کیا گیا۔

محمود آباد پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف چھاپے مار مہم میں سات ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ اور منیشات برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے ۔



شرف آباد پولیس نے دو ملزمان کو گرفتار کیا ۔ شارع نورجہاں پولیس نے فائرنگ کے تبادلے کے بعد اسٹریٹ کرائم اور ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث تین ملزمان سلیم اختر ، سہیل اور سنی کو گرفتار کرکے اسلحہ اور لوٹا ہوا سامان برآمد کیا ۔ سماء

میں

کے

شوبز

Hayatabad

Azadi March

ban

Syria

خلاف

Crime

Tabool ads will show in this div