گوگل نے راتوں رات پاکستانی کرنسی کی قیمت بڑھا دی

معروف سرج انجن گوگل نے پاکستاني روپے کو اصل قدر پر لاکھڑا کيا۔ رات گئے روپے کی قدر اچانک بڑھادی۔ گوگل سرچ انجن ڈالر اور یورو سمیت غیر ملکی کرنسی کے غلط ریٹس دکھانے لگا۔ میڈیا پر خبر نشر ہوئی تو چند گھنٹوں بعد غلطی درست کرلی گئی۔

گوگل نے سرچ انجن ڈالر اور یورو سمیت غیر ملکی کرنسی کے غلط ریٹس دکھانے لگا، میڈیا پر خبر نشر ہوئی تو چند گھنٹوں بعد غلطی درست کرلی گئی۔ مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت بھلے 139 روپے ہی کیوں نہ ہو، مگر سرچ انجن میں ایک امریکی ڈالر کی قدر 76 روپے 25 پیسے دکھائی گئی۔

 

گوگل نے رات گئے پاکستاني روپے کی قدر اچانک بڑھادی تھي۔ گوگل کنورٹر امریکی ڈالر چھہتر روپے پچيس پيسے،یورو ستاسي روپے، سعودی ریال بيس روپے تينتيس پیسے کا دکھانے لگا۔ برطانوی پاؤنڈ اٹھانوے روپے ستائيس پیسے کا ہوا تو اماراتی درہم بھی بيس روپے چھہترپیسے ميں گوگل پر دستياب تھا۔

 

گوگل کرنسی کنورٹر پر امارتی درہم 20 روپے 76 پیسے نظر آیا جبکہ گوگل کے مطابق ایک یورو 87 روپے 3 پیسے کا خریدا جاسکتا تھا۔

 

گوگل نے اسی طرح ہر کرنسی کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی شرح بڑھا دی، نومبر میں ایک ہی دن میں ڈالر کی قدر میں ریکارڈ اضافہ ہوا تھا، مگر گوگل نے ڈالر کی قدر میں کمی کے سب ریکارڈ توڑ ڈالے۔

 

گوگل کے کرنسی کنورٹر پر پاکستانی روپے اور دیگر کرنسیوں کے شرح مبادلہ کے غلط نتائج پروگرامنگ کی غلطی کا نتیجہ ہوسکتے ہیں۔ یہ سب باتیں اپنی جگہ مگر گوگل کی اس غلط نے اسی ٹوئٹر پر منٹوں میں ٹاپ ٹرینڈ بنا دیا، جس پر لوگ اسکرین شاٹ لے کر لطیفے چھوڑنے لگے۔

search engine

Jokes

currency rates

technical problem

Tabool ads will show in this div