چین اور ہندوستان کے ساتھ تجارتی تعلقات بڑھانے کی کوشش کررہے ہیں، خرم دستگیر

اسٹاف رپورٹ

اسلام آباد : وفاقی وزیر تجارت خرم دستگیر نے کہا ہے کہ چین اور ہندوستان کے ساتھ تجارتی تعلقات بڑھانے کی کوشش کی جارہی ہے، وسطی ایشیائی ممالک کے ساتھ تجارت کے فروغ کیلئے شاہراہ ریشم کی بحالی کے اقدامات ضروری ہیں۔

وسطی ایشیائی ممالک میں تجارتی مواقعوں کی تلاش کیلئے منعقد ہونیوالی 3 روزہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر تجارت نے کہا کہ چین اور بھارت سمیت تمام ہمسایہ اور دوست ممالک کے ساتھ تجارتی تعلقات قائم کرنے کے اقدامات کررہا ہے،علاقائی تجارت کے فروغ کیلئے شاہراہ ریشم کی بحالی ضروری ہے، جس کیلئے گوادر کاشغر روڈ تعمیر کیا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ تجارت اور سرمایہ کاری کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کیا جارہا ہے، تاہم وسطی ایشیائی ممالک کے ساتھ کئے گئے تجارتی معاہدوں پر عملدرآمد کی رفتار سست ہے، جسے بڑھانے کی ضرورت ہے، عام انتخابات کے بعد ہندوستان کو بلا امتیاز مارکیٹ تک رسائی دینے کا فیصلہ کیا جائے گا۔

امریکی سفیر رچرڈ اولسن نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹاپی گیس پائپ لائن اور کاسا ایک ہزار میگا واٹ جیسے منصوبوں کی معاونت فراہم کی جارہی ہے، کاسا ایک ہزار منصوبے کیلئے 15 ملین ڈالر کی ابتدائی امداد فراہم کررہے ہیں۔

تجارتی کانفرنس میں پاکستان، افغانستان، کرغزستان، قازقستان اور ازبکستان کے 250 وفود شریک ہیں، شرکاء نے شاہراہ ریشم کی جلد بحالی پر زور دیا۔ سماء

green

PML

phones

Tabool ads will show in this div