ملتان کے مکینک کا کارنامہ، موٹرسائیکل انجن کار میں لگانے کا تجربہ کامیاب

ملتان کے مکینک نے کار کے انجن میں تبدیلی کرکے پٹرول کی کھپت کو کم کردیا۔

سماء کے نمائندے مہر عمران کے مطابق ملتان کے آٹو مکینک ندیم اختر نے 125 سی سی موٹرسائیکل کا کاربوریٹر 13 سو سی سی کار میں لگا کر پٹرول کی ایوریج موٹرسائیکل کے برابر کردی۔

ندیم اختر نے کہا کہ بڑے عرصے سے کوشش تھی پٹرول کی کھپت کم کی جائے، ہم نے موٹرسائیکل کا کاربوریٹر 13 سو سی سی کار میں لگایا ہے، پہلے ایوریج 9 کلومیٹر تھی اب 25 کلومیٹر ہو گئی ہے ۔

آٹو مکینک کا دعویٰ ہے کہ اسکی کاریگری سے اب کار چلانے والوں کو موٹرسائیکل جتنا خرچہ کرنا پڑیگا ۔

شہری کہتے ہیں کہ چھ سات مہینے سے استعمال کررہا ہوں، پہلے 10 کلومیٹر کی ایوریج تھی، اب ڈبل ہوگئی ہے کافی فائدہ ہوا ہے ۔

آٹو مکینک ندیم اختر کی اس کاوش سے فائدہ اٹھانے والے شہری بھی خوش دکھائی دیتے ہیں ۔ جبکہ ندیم اختر کا دعویٰ ہے کہ اس سے اب کار کا پٹرول موٹر سائیکل کے برابر خرچ ہوگا ۔

 [iframe width="100%" height="360" frameborder="0" scrolling="no" marginheight="0" marginwidth="0" src=" https://www.youtube.com/embed/Dg1-yTeLEw8"]

auto mechanic

Tabool ads will show in this div