فضائیہ کا طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ شہید
اسٹاف رپورٹ
منڈی بہاؤ الدین: پاک فضائیہ کا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا، طیارے میں سوار دونوں پائلٹ شہید ہوگئے۔
ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق، تربیتی طیارہ معمول کی آپریشنل پرواز پر تھا کہ منڈی بہاؤ الدین میں قادر آباد کے قریب گر کر تباہ ہو گیا، حادثے کی وجوہات جاننے کیلئے بورڈ تشکیل دے دیا گیا ہے،
ذرائع کا کہنا ہے کہ طیارے میں سوار دونوں پائلٹ شہید ہو گئے۔ سماء