وفاقی وزیر خزانہ اسحاق داڑ اور آلو مافیا میں تین روز میچ شروع

اسٹاف رپورٹ
اسلام آباد : ڈالر کے خلاف جیت سے سرشار وزیر خزانہ اسحٰق ڈار اور آلومافیا میں تین روزہ میچ شروع ہو گیا۔ ذخیرہ اندوزوں کی چالاکی ،آلو کی قیمت بڑھ کر ساٹھ روپے تک جا پہنچی۔
 
آلو پر ڈار کا وار الٹا پڑ گیا، حکومت نے دعویٰ کیا ریٹ نیچے لانے کا دو روپے کلو اوپر چڑھ گیا۔ بازار پر اثر ہوا تو بس اتنا کہ گاہک ریٹ پوچھ کر لوٹ گئے، دکاندار دن بھر مکھیاں مارتے رہے۔ گاہکی نہ ہونے کے باوجود دکاندارکہتے ہیں کہ سرکار آلو کو ایزی لے رہی ہے، اس کے نرخوں کو نکیل نہیں ڈالی جا سکتی ہے۔

شہری سستے بازار میں آلو 30 روپے کلو ملنے کی امید لئے آئے، ریٹ لسٹ دیکھ کر ان کے دل ٹوٹ گئے۔ عوام ڈار صاحب کی ڈالر کو مار یاد کریں اور تسلی رکھیں۔ انہوں نے آلو مافیا کو ہرانے کیلئے 72 گھنٹے کی ڈیڈلائن دی ہے، 24 گھنٹے بعد مایوس نہ ہوں، میچ ابھی باقی ہے۔ دوچار چوکوں چھکوں سے بازی پلٹ سکتی ہے۔ سماء

Sonam Kapoor

Inqilab March

روز

Tabool ads will show in this div